وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج منگل کو طلب کر لیا ہے۔وفاقی کابینہ اجلاس میں ملک کی مجموعی معاشی ، سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے تیسرے دور سے متعلق بھی مشاورت ہوگی۔