وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں امن و امان اور سیاسی صورت حال کے پیش نظر وفاقی کابینہ کا اجلاس آج  طلب کرلیا۔ اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوگا جس میں امن وامان  اور سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے تمام اراکین کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔