بغیر ٹکٹ سفرپر ٹرین مسافروں کو ڈیڑھ لاکھ کے جرمانے

لاہور(خصوصی رپورٹ)ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے 4931 مسافر وں سے ٹکٹوں کی قیمت اور جرمانے کی مد میں لاکھوں روپے وصول کر لئے گئے۔دوہفتوں کے دوران مختلف ٹرینوں پر چھاپے مار کر بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کیخلاف کارروائیاں کی گئیں۔ اس دوران 4931بغیر ٹکٹ مسافر پکڑے گئے اور ٹکٹ و جرمانے کی مد میں ایک لاکھ 53 ہزار 120 روپے ریکور کیے گئے۔مزید براں ٹکٹوں کی مد میں 70 لاکھ 44 ہزار وصول کر کے خزانے میں جمع کروائے گئے جبکہ مسافروں پر 12 لاکھ 9 ہزار 35 روپے کے جرمانے بھی کیے گئے۔