لاہور (خصوصی رپورٹ )ڈویڑنل کمرشل آفیسر ریلوے لاہور عبداللہ ارشد کالاہور سے راولپنڈی جانے والی (103اپ)سبک رفتار ٹرین پر اچانک چھاپہ، بغیر ٹکٹ مسافروں سے کرایہ و جرمانہ کی مد میں 81 ہزار 540 روپے وصول کرکے سرکاری خزانے میں جمع کروا دیئے گئے۔ ڈی سی او نے ٹرین میں صفائی ، ٹائلٹس میں پانی دستیابی، سیفٹی انتظامات سمیت ٹرین سروس کا بھی جائزہ لیا۔ متعلقہ سٹاف سروسز میں مزید بہتری کی ہدایات دیں۔اس موقع پر ڈی سی او کا کہنا تھا کہ ٹرینوں میں بلا ٹکٹ سفر کرنے والے کیخلاف کریک ڈا ئون جاری رہے گا۔ مسافروں کیلئے سہولیات میں بہتری کیلئے بھی کوشاں ہیں۔