برسات:نالیوں کی صفائی باقاعدگی سے کرنے کی ہدایت

لاہور (کرائم رپورٹر )صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تمام کنٹریکٹرز کو ہدایت کی ہے کہ موسم برسات شروع ہونے پر نالیوں کی ڈی سلٹنگ باقاعدگی سے کی جائے۔ سول سیکرٹریٹ میں راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ اور ڈی جی خان ڈویڑن کی ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے سی ای اوز اور کنٹریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ستھرا پنجاب پروگرام میں روز بروز بہتری آنا خوش آئند ہے۔ اجلاس کے دوران چاروں ڈویڑنوں میں جاری ستھرا پنجاب پروگرام اور درپیش چیلنجز کا جائزہ لیا گیا۔