دیپالپوبازار بوہڑ والا چوک میں نالیوں کی تعمیر سست روی کاشکار

 ملبہ بھی نہ اٹھوایاگیا ، آمدورفت میں مشکلات ،کاروبار متاثر،نالیاں جلد بنانیکامطالبہ
 ساہیوال (خصوصی رپورٹ)دیپالپوبازاربوہڑ والا چوک میں سیوریج نالیوں کی تعمیر سست روی کاشکار ? بازار سے ملبہ بھی نہ اٹھوایاگیا ?دکانداروں اورشہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کاسامنا ہے ۔ شہریوں اوردکانداروں کاکہناہے کہ نالیوں کا تعمیراتی کام سست ہونے سے انکے کاروبار شدید متاثر ہورہے ہیں اور انہیں نقصان کاسامنا کرناپڑرہاہے۔ اسکے علاوہ نالیوں کی کھدائی سے نکالاگیا ملبہ بھی سڑک کے درمیان پڑا ہے۔ انہوں نے کہامتعلقہ ٹھیکیدار بازاروں میں ملبہ بھی نہیں اٹھوارہا جس سے آمدورفت میں شدید پریشانی کاسامنا ہے۔ انہوں نے کمشنر ساہیوال ڈویڑن سے مطالبہ کیا ہے کہ نالیوں کی تعمیر جلد مکمل اور بازاروں سے ملبہ اٹھوایاجائے تاکہ شہریوں کی مشکلات ختم ہوسکیں۔