کمرشل ڈرائیونگ ٹیسٹ کی باقاعدگی ، ایس او پیز جاری

لاہور(کرائم رپورٹر)ایڈیشنل ائی جی مرزا فاران بیگ کے احکامات پر کمرشل ڈرائیونگ ٹیسٹ کی باقاعدگی کے حوالے سے ایس او پیز جاری کر دیئے گئے ایس ایس پی ہیڈ کواٹر سید غضنفر علی شاہ نے تمام اضلاع کوکمرشل ڈرائیونگ ٹیسٹ کی نئی ایس او پیز کا مراسلہ جاری کر دیا مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام ڈی ایس پیز اپنے اضلاع میں کمرشل ٹیسٹ کے انعقاد کوہرصورت یقینی بنائیں،ڈی ایس پی اور ایم وی ایی کی عدم دستیابی کیصورت میں متبادل افسران ٹیسٹ کا انعقاد کریں گے،تمام متعلقہ افسران غروب ا?فتاب تک بلارکاوٹ ٹیسٹ کو جاری رکھیں گے،روڈ ٹیسٹ گراو?نڈ کی عدم دستیابی یا بجلی بند ہونے کیصورت میں متبادل بندوبست کو یقینی بنائیں گے،کمرشل ٹیسٹ والے مقامات پر ایک دن قبل کیمرہ کنیکٹیوٹی  اور دیگر اہم انتظامات کو ہرصورت یقینی بنایا جائے،ایڈیشنل ا?ئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے مطابق صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع میں کمرشل ٹیسٹ کی باقاعدگی کو برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے۔بلا رکاوٹ کمرشل ڈرائیونگ ٹیسٹ جاری رکھنے کا مقصد عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے،کمرشل ڈرائیونگ لائسنس کے حصول سے شہری باعزت طریقے سے اپنا روزگار کما سکیں گے، کمرشل لائسنس ہولڈرز کو ملکی اور غیر ملکی روزگار کے مواقعے  بھی میسر ہوتے ہیں۔ٹریفک پولیس پنجاب عوام الناس کو لائسنسنگ سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ہر دم کوشاں ہے،