شہری جگہ جگہ چسپاں کیو آر کوڈ کے ذریعے ستھرا پنجاب ورکرز کی تفصیلات دیکھ اور شکایات بھی درج کراسکیں گے،عوامی فیڈبیک بھی لیا جائے گا
جگہ جگہ کوڑے دان رکھیں، منسٹر بلدیات خود چیکنگ کریں‘ دیہات اور شہری علاقوں میں صفائی پر مساوی توجہ دی جائے:وزیراعلی کی اجلاس میں گفتگو
لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت ستھرا پنجاب سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ستھرا پنجاب سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میںپنجاب میں پہلی مرتبہ صفائی سے متعلق شکایات کیلئے کیو آر کوڈ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں بتایا گیاکہ شہری جگہ جگہ چسپاں کیو آر کوڈ کے ذریعے ستھرا پنجاب ورکرز کی تفصیلات دیکھ سکیں گے ۔ شہری متعلقہ کیوآر کوڈ سکین کرکے صفائی سے متعلق شکایات بھی درج کراسکیں گے ۔ ستھرا پنجاب کیوآرکوڈ سے صفائی سے متعلق عوامی فیڈبیک بھی لیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صفائی سے متعلق شکایات کا چند گھنٹوں میں ازالہ کرنے اور جگہ جگہ کوڑے دان رکھنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر گاؤں کے لوگوں کو کوڑے دان میں ہی کوڑا ڈالنے کی ٹریننگ اور ترغیب دینے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گاؤں میں ہفتے میں دو مرتبہ صفائی کے لئے اقدامات کا حکم دیا۔اجلاس میں ستھرا پنجاب کے افسروں کی تنخواہ کو کارکردگی سے مشروط کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبہ بھر میں ستھرا پنجاب ورکرزکی تعداد اور مشینری پوری کرنے اور روزانہ ایک تحصیل کی ڈیپ کلینگ کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈورٹو ڈورویسٹ کلیکشن کا ہدف جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دیا اور سڑکوں کے اطراف میں جڑی بوٹیوں اور جھاڑیاں تلف کرنے کیلئے جدید مشینری استعمال کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ دیہات اور شہری علاقوں میں صفائی پر مساوی توجہ دی جائے۔ شہروں اور دیہات کی صفائی بہت ضروری ہے، صفائی سب کو نظر آتی ہے۔ہر شہر اور گاؤں کی صفائی میں درپیش مشکلات پر قابو پارہے ہیں۔ہرڈسٹرکٹ میں اینٹی لٹرنگ سکواڈ نظر آنا چاہیے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ نالی اور گلیوں میں باربار کوڑا پھینکنے کی شکایات پر جرمانہ عائد کیا جائے۔کوڑا رکھنے کیلئے زیادہ سے زیادہ مقامات پر مخصوص کیے جائے۔ کمرشل مارکیٹوں میں جگہ جگہ کوڑے دان اور ڈرم وغیرہ لگائے جائیں۔ریڑھی بازاروں میں کوڑے دان اور صفائی بہت ضروری ہے۔ صفائی کی صورتحال، ورکرز کی حاضری اور مشینری کی فعالیت کی بار بار اچانک چیکنگ کی جائے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے منسٹر بلدیات کو خود چیکنگ کرنے کی ہدایت کی