ای بیز پورٹل پرسروسز کا باقاعدگی سے فالو اپ لینے کی ہدایت

 ٹیپا سمیت دیگر ونگز درخواستوں کی پراسیسنگ بر وقت یقینی بنائیں:ڈی جی ایل ڈی اے
لاہور (خصوصی رپورٹ) ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ای بیز پورٹل بارے اجلاس ہوا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے ای بیز پورٹل پر کیسز کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔چیف آئی ٹی آفیسر عبد الباسط نے بریفنگ دی۔ایل ڈی اے ای بیز پورٹل پر موصول ہونے والی درخواستوں کی ڈیڈ لائن کے مطابق پراسیسنگ یقینی بنا رہا ہے۔ اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے نے ہدایت کی کہ ٹائون پلاننگ اور آرکیٹیکٹ ونگ ای بیز پر آئی درخواستوں کو خودکار طریقہ کار کے تحت پراسیس کریں۔ ٹیپا سمیت دیگر ونگز درخواستوں کی پراسیسنگ بر وقت یقینی بنائیں۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ای بیز پورٹل پر موجود سروسز کا باقاعدگی سے فالو اپ لیا جائے۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے چیف آئی ٹی آفسر کو پی آئی ٹی بی سے مل کر ٹیکنکل ایشوز حل کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں چیف ٹائون پلانرز سے تمام کیسز کی بریفنگ دی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ای بیز پورٹل کی پراسیسنگ بارے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی کچی آبادی، ایڈیشنل ڈی جی ہائوسنگ، چیف ٹائون پلانر ون، چیف ٹائون پلانر ٹو اور ڈائریکٹر آرکیٹیکٹ نے شرکت کی۔