نالوں کی شیڈول کیمطابق باقاعدگی سے صفائی کی ہدایت

ہر ایریا میں روزانہ صفائی آپریشن میں کوئی تعطل نہیں آنا چاہئیے:کمشنر 
لاہور ( خصوصی رپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب کے ستھرا پنجاب مشن پر عملدر آمد و جائزہ کے لئے کمشنر لاہور ڈویڑن مریم خان نے شیخوپورہ شہر اور اسکی مختلف تحصیلوں کا دورہ کیا اور صفائی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحبدین نے فیلڈ سٹاف، مشینری وسائل اور آپریشنز پر آن سپاٹ بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور نے سیم نالہ بند روڈ، بائی پاس ایریا، شیخوپورہ شہر اندرون گلیوں و محلوں کا دورہ کیا اور صفائی آپریشنز کا جائزہ لیا۔ انہوں نے جیون پورہ، رحمان پورہ ڈرینز کے ڈی سلٹنگ آپریشن کا خصوصی جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور مریم خان نے فیروزوالہ میں سپیشل ایجوکیشن کی زیر تعمیر بلڈنگ کے تعمیراتی معیار کا بھی جائزہ لیا۔کمشنرلاہورڈویڑن مریم خان نے ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر ایریا میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی آپریشن میں کوئی تعطل نہیں آنا چاہئیے، نالوں کو شیڈول کے مطابق باقاعدگی سے ڈی سلٹ کیا جائے، واسا مانیٹرنگ جاری رکھے، انہوں نے کہا کہ صفائی کے تسلسل کیلئے واسا اور ضلعی ڈبلیو ایم سی ز کے درمیان رابطہ و اشتراک کار ہونا چاہئے۔