فلیگ مارچ لبرٹی گول سے شروع ،گلبرگ میں اختتام پذیر ہو
لاہور(کرائم رپورٹر)امن و امان اورماہ رمضان کی سکیورٹی کے حوالے سے ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے فلیگ مارچ کیا فلیگ مارچ میں ایس ڈی پی اوز، آپریشنز اور ڈولفن فورس نے شرکت کی فلیگ مارچ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کی قیادت میں مختلف شاہراہوں پر کیا گیا ترجمان پولیس کے مطابق فلیگ مارچ بالخصوص 21 رمضان یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ عنہ کی مناسبت سے کیا گیافلیگ مارچ لبرٹی گول سے شروع ہوتا ہوا شادمان، کلمہ چوک، فیروز پور روڈ پر کیا گیا فلیگ مارچ ماڈل ٹاؤن، لیاقت آباد، نشتر کالونی،کاہنہ سے ہوتا ہوا گلبرگ میں اختتام پذیر ہوا ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق ماہ رمضان اور عید کی خوشیوں کو محفوظ بنانے کیلئے پرعزم ہیں،یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ہونے والی مجالس و جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی دی جائے گی قیام امن و حکومتی احکامات پر ماں و عن عملدرآمد جاری ہے، فلیگ مارچ کا مقصد امن و امان قائم اور عوام میں احساس تحفظ اجاگر کرنا ہے،