لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ڈکیت گروپ کے 3 ملزمان کوگرفتار کرلیا ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق کاہنہ پولیس نے ملزمان کو ٹریس کرکے لدے کی گاوں سے حراست میں لیاملزمان ڈکیتی، چوری کے مقدمات میں 50 کر چکے ہیں سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو 2 شہریوں سے لوٹ مار کرتے دیکھا جا سکتا ہے ملزمان کے 2 ساتھی شہریوں کی ریکی کرتے تھے دیگر 2 ساتھی آگے سے آکر واردات کرکے فرار ہو جاتے تھے گروپ نے چند روز قبل کاہنہ کے علاقے میں گن پوائنٹ پر موبائل اور موٹر سائیکل چھینی تھی ملزمان سے چھینی گئیں 2 موٹر سائیکلیں اور پستول برآمد کر لیاملزمان علی فریاد، آصف اورمنظور کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزیدتفتیش جاری ہے سٹریٹ کریمنلز کیخلاف سپیشل ٹیمیں بنا کر کارروائیاں جاری ہیں۔