کوٹ لکھپت ،متحرک ڈکیت گروپ سمیت6ملزم پکڑے گئے

لاہور(کرائم رپورٹر)کوٹ لکھپت پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 72 گھنٹے میں متحرک ڈکیت گروپ سمیت6ملزمان کو گرفتار کرلیادوران پٹرولنگ قینچی سٹاپ کے قریب2مشکوک افرادکوروکاگیا، ملزمان کی فرارہونیکی کوشش،تعاقب کے بعدراؤنڈاپ کرلیا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کا کہنا تھا کہ ملزمان سے چوری شدہ موٹرسائیکل اوراسلحہ برآمد ہوا، مختلف علاقوں سے4منشیات فروشوں کوگرفتارکیاگیا۔ملزمان سے مجموعی طورپر2کلو چرس اور750گرام آئس برآمد ہوئی، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے انویسٹی گیشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔