لاہور (کرائم رپورٹر) گجر پورہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گروپ کے تین ارکان کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان گجر پورہ اور شالیمار کے علاقوں میں گن پوائنٹ پر وارداتیں کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے نو چوری شدہ موبائل فونز، ایک رکشہ اور پستول برآمد ہوا۔ ملزمان کی شناخت آفاق، ثاقب اور عاطف کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایس پی سول لائنز منزہ کرامت کا کہنا ہے کہ متحرک گینگز کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری رہیں گی۔