موبائل سنیچر ڈکیت گینگ کے 3ملزم پکڑے گئے

لاہور(کرائم رپورٹر) مغلپورہ انوسٹیگیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موبائل سنیچر ڈکیت گینگ کے 3ملزم گرفتار کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق مغلپورہ انویسٹی گیشن پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ڈکیتی اورموبائل چھیننے کی ورداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ سہیل عرف سہیلا اور اس کے ساتھی خاور اورمعصوم کو گرفتار کر کے ان سے لاکھوں مالیت کیموبائل فونز،نقدی ، ناجائز اسلحہ موٹر سائیکل اورلیپ ٹاپ برآمد کر لیا۔