سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار

وقاص سے 2 چوری شدہ موٹر سائیکلیں، پستول اور موبائل فونز برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)شالیمار پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کہ مدد سے موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا ترجمان کے مطابق شالیمار پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان علی اور وقاص کو مدینہ کالونی سے گرفتار کر کے ان سے 2 چوری شدہ موٹر سائیکلیں، پستول اور موبائل فونز برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان ریکی کرتے اور بغیر لاک کے کھڑی موٹر سائیکلیں چورا کر فرار ہو جاتے تھے،  ملزمان  نے چند روز قبل بھی  موبائل شاپ کے باہر کھڑی موٹر سائیکل لے کر رفو چکر ہوگئے تھے۔