لاہور(کرائم رپورٹر)کرائم فری پنجاب وزیراعلی مریم نواز کے ویڑن کے مطابق آرگنائزڈکرائم یونٹ لاہور کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں آرگنائزڈکرائم یونٹ چوہنگ نے کارروائی کرتے ہوئے خواتین سمیت 2متحرک ڈکیت اورچور گینگ کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں ہونیوالی ڈکیتی و نقب زنی کی متعدد واردات ٹریس ملزمان سے 76 لاکھ روپے سیزائد ریکورملزمان کا سرغنہ عرفان عرف جونا،یامین، عبدالستار، محمد رانجھا،آمنہ بی بی اور انعم بی بی عرف رانی گرفتار کر لی گئی ڈی ایس پی او سی یو چوہنگ فاروق اصغراعوان کے مطابق ملزمان سے مختلف واردات کے 76 لاکھ روپے نقدی،موبائل فونز اورناجائز اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے گرفتار ملزمان نیدرجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ملزمان شارع عام اور پوش علاقہ میں گن پوائنٹ پر واردات کرکے فرار ہو جاتے تھیملزمان کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں،اور پبلک ریلیشن شپ کی مددسیگرفتار کیا گیاایس پی ساوتھ آفتاب احمد پھلروان کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی او سی یو لاہور کا اولین مشن ہے،ڈی آئی جی او سی یوعمران کشور نے ڈی ایس پی فاروق اصغر اعوان اور پولیس ٹیم کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے آرگنائزڈکرائم یونٹ جرائم کے تدارک کیلئے مسلسل سرگرم عمل ہے