لاہور(کرائم رپورٹر)ڈیفنس ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے 4 رکنی ون ویلرز گینگ کو گرفتار کرلیا ترجمان ڈولفن کے مطابق سوشل میڈیا پر ون ویلنگ اورخطرناک سٹنٹس کی ویڈیوز اپلوڈ کرنیوالے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ڈولفن ٹیم نے ملزمان کو ڈیفنس ون ویلنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ملزمان کی ون ویلنگ،خطرناک سٹنٹس کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ملزم احمد، نور، حسنین، احمد آصف کو تھانہ فیکٹری ایریا کے حوالے کردیا گیاایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کا کہنا ہے کہ ون ویلنگ جان لیوا کھیل ہے،والدین اپنے بچوں پر نظر رکھیں۔