ننکانہ میں 4 ڈکیت گینگز کے 12 خطرناک ملزم گرفتار

شہریوں کے جان، مال اور عزت کا تحفظ اولین ترجیح ہے:ڈی پی او ارسلان زاہد 
 ننکانہ صاحب (خصوصی رپورٹ) ڈی پی او ارسلان زاہد کی ہدایت پر ضلعی پولیس کی ماہ فروری کی کارکردگی رپورٹ جاری۔ گزشتہ ماہ میں ضلعی پولیس نے 4 ڈکیت گینگز کے 12 خطرناک ملزم گرفتار کیے اور ان سے 1 کروڑ 23 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نقدی اور مال مسروقہ بر آمد کیا گیا۔ ناجائز اسلحہ قبضہ میں رکھنے، ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر ملزموں کے خلاف 31 مقدمات درج کیے اور ان سے 24 پسٹل، 6 کلاشنکوف، 1 بندوق اور سینکڑوں گولیاں و کارتوس بر آمد کیے۔ مزید کارروائیوں کے دوران منشیات فروشی میں ملوث ملزموں کے خلاف 32 مقدمات درج کر کے ان سے 2 کلو سے زائد منشیات اور 650 لیٹر شراب بر آمد کی۔ گزشتہ ماہ میں ضلعی پولیس نے 15 پر جھوٹی کال کرنے والے 6 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جبکہ کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 12، پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 6 اور سا ئونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر 7 مقدمات درج کیے۔ ڈی پی او ارسلان زاہد کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان، مال اور عزت کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیاں دن رات جاری ہیں۔