ملزمان سے 65موٹرسائیکلوں سمیت کروڑوں روپے کامال مسروقہ برآمد کرلیاگیا
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹرعمرنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے 11 متحرک ڈکیت گینگز کو گرفتار کرلیا ہے، ریکارڈ یافتہ متحرک ڈکیت گینگز کے 23 ارکان گرفتار کئے، ریکارڈ یافتہ متحرک ڈکیت گینگز کے 23 ارکان سے91 مقدمات ٹریس ہوئے۔ایس ایچ اوز نے 15 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 31 کلو چرس اور 7 کلو آئس بھی برآمد کی۔11 ڈکیت گینگز کے 23 ریکارڈ یافتہ ارکان سے کروڑوں روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا گیاملزمان سے مجموعی طور 65 عدد موٹر سائیکلیں ،71 عدد موبائلز اور 7 لاکھ 82 ہزار روپے نقدی برآمد کی گئی۔ ملزمان سے 19 عدد پستول اور 143 گولیاں برآمد کی گئی۔ تمام متحرک گینگز کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے اورمزید تفتیش جاری ہے۔