امامیہ کالونی کے احمد،عبداللہ اورتیسراساتھی گائوں دندیاں کے قریب ڈوب گئے لاشیں گھرپہنچنے پر کہرام
کالا شاہ کاکو(خصوصی رپورٹ)سرحدی گائوں دندیاں کے قریب دریا ئیراوی میں نہانے کے دوران 3دوست ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ امامیہ کالونی فیروزوالا کے رہائشی دوست18سالہ احمد ولد شاہد، 20سالہ عبد آولد ریاض اپنے تیسر ے دوست کے ہمراہ گائوں دندیاں کے قریب دریا میں نہانے گئے ، اسی دوران گہرے پانی میں ڈوب گئے۔ مقامی افراد کی اطلاع پر ریسکیو1122کی غوطہ خور ٹیموں نے مختصر وقت میں نوجوانوں کی لاشیں تلاش کرکے ورثاکے حوالے کردیں۔ لاشیں امامیہ کالونی پہنچنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا۔ پولیس نے قانونی کارروائی مکمل کر لی۔