دریائے راوی میں 2بچیاں ڈوب کر جاں بحق

شازیہ اور آمنہ کی عمر 6سال تھی‘چائنہ پارک افغان بستی کے قریب  کپڑے دھوتے ڈوب گئیں
لاہور(کرائم رپورٹر)دریائے راوی میں دو کمسن بچیاں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی اطلاع ملنے پر  ریسکیو غوطہ خور ٹیم نے لاشوں کو دریا سے نکال کر پولیس کے حوالے کر دیا  تفصیلات کے مطابق چائنہ پارک افغان بستی دریائے راوی میں دو بچیاں ڈوب گئیںعینی شاہدین کے مطابق بچیاں کپڑے دھونے دریا میں گئیں اس دوران وہ گہرے پانے میں جانے کے باعث ڈوب گئی اطلاع ملنے پر ریسکیو ایمرجنسی گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کاروائی کرتے ہوئے ریسکیو غوطہ خور ٹیم نے لاشوں کو دریا سے نکال کر پولیس کے حوالے کر دیا بچیوں  شناخت شازیہ ولد گل میر عمر 6 سال اور آمنہ ولد حکمت عمر 6 سال معلوم ہوئی۔