9 سالہ لڑکا دریائے راوی میں ڈوب کر جاں بحق

ندیم نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلا گیا،شہریوں نے اپنی مدد کے تحت لاش نکالی
سید والا (خصوصی رپورٹ) سید والا کے مقام پر 9 سالہ لڑکا دریائے راوی کے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز پرانا سید والا کا رہائشی 9 سالہ ندیم ولد ساجد اپنے تایا کی دوپہر کی روٹی جو کہ دریا کے پیٹ میں محنت مزدوری کر رہا تھا لے کر گیا۔ گرمی کے باعث وہاں دیگر ہم عمر بچوں کے ساتھ دریا کے پانی میں نہانے کے لئے چلا گیا۔ مگر پانی گہرا ہونے کی وجہ سے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت دریا کے پانی سے لاش کو نکال لیا۔ متوفی کی لاش گھر پہنچنے پر اہل محلہ میں کہرام مچ گیا۔