بچیوں کی عمر 6سال تھیں، غوطہ خوروں نے لاشیں نکال کر ورثا کے سپرد کردیں
لاہور(کرائم رپورٹر)دریائے راوی میں دو کمسن بچیاں ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں۔ اطلاع پر ریسکیو غوطہ خور ٹیم نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے لاشوں کو دریا سے نکال کر پولیس کے حوالے کر دیا۔عینی شاہدین کے مطابق چائنہ پارک افغان بستی کی رہائشی بچیاں 6 سالہ شازیہ ولد گل میر اور 6 سالہ آمنہ ولد حکمت کپڑے دھونے دریا میں گئیں، اس دوران وہ گہرے پانی میں جانے پرڈوب گئیں۔