احمد قدیر، امیر حمزہ، ارسلان کی لاشیں ورثا کے حوالے ، عبدالرحمن اور حیدر ہاسپٹل منتقل
(کرائم رپورٹر ) لاہور میں گھر کی چھت گرنے سے3دوست جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 زخمی ہوئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق لاہور کے علاقے مناواں میں محلے دار5 دوست حافظ ارسلان کے گھر اس کی سالگرہ منانے کے لئے اکٹھے ہوئے تھے۔ ریسکیو حکام کے مطابق سالگرہ کے دوران مٹی اور گاڑے سے بنی چھت اچانک ان پر آ گری۔ حکام کے مطابق28 سالہ احمد قدیر، 30 سالہ امیر حمزہ، 23 سالہ ارسلان مظہر سانحہ میں جاں بحق ہوئے جبکہ28 سالہ عبدالرحمن اور 24 سالہ حیدر یاسین کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔ ریسکیو حکام نے لاشوں اور زخمی افراد کو سروسز ہاسپٹل منتقل کر دیا۔پولیس نے جاں نحق ہونے والوں کی لاشیں ورثا کے حوالے کر دیں۔