لاہور:3بچے دریائے راوی میں ڈوب کر جاں بحق

6سالہ نصیب اللہ، 7سالہ امیر حمزہ اور 9سالہ قدرت اللہ 5نمبر ٹی پر کھیلتے ہوئے دریا میں ڈوبے
 لاہور(آئی این پی ) دریائے روای میں  ایک ہی خاندان کے 3بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق بچے کے ڈوبنے کا واقعہ لاہور کے علاقے بند روڈ ٹی نمبر 5کے قریب پیش آیا، تینوں بچوں کی لاشوں کو دریا سے نکال لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق جاں بحق بچوں میں 6سال کا نصیب اللہ، 7 سال کا امیر حمزہ اور 9سال کا قدرت اللہ شامل ہیں۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی، پولیس حکام نے بتایا کہ بچے 5 نمبر ٹی پر کھیلتے ہوئے دریا میں ڈوبے، مزید تحقیقات شروع کر دی گئی۔