مینگورہ اور اس کے مضافاتی علاقوں میں آج سہ پہر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں، دفاتر اور دکانوں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔
زلزلے کی شدت اور مرکز
ریکٹر اسکیل پر شدت: 4.6
زیر زمین گہرائی: 51 کلومیٹر
مرکز: افغانستان کے کوہ ہندوکش ریجن
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت معمولی سے درمیانی درجے کی تھی تاہم اس کا مرکز کوہ ہندوکش میں ہونے کے باعث جھٹکے پاکستان کے بالائی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔
کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا
اب تک کی اطلاعات کے مطابق:زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ پر ہیں۔
عوامی ردعمل
جھٹکوں کے بعد شہری گھروں سے باہر نکل آئے اور اللہ تعالیٰ سے افیت کی دعا کرنے لگے۔ کئی علاقوں میں خوف کے باعث تعلیمی ادارے اور دکانیں کچھ وقت کے لیے بند کر دی گئیں۔