جہلم، سرائے عالمگیر شہر اور گردونواح کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی متعدد شہری گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے، جبکہ بعض علاقوں میں شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلی جگہوں کا رخ کرتے دکھائی دیے۔اچانک آنے والے زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہریوں میں کافی دیر تک بے چینی کی کیفیت برقرار رہی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق جہلم، سرائے عالمگیر اور قریبی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، تاہم زلزلے کی شدت، مرکز اور گہرائی سے متعلق حتمی معلومات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع بھی تاحال موصول نہیں ہوئی۔متعلقہ اداروں کی جانب سے زلزلے کی شدت اور مرکز کے حوالے سے تفصیلات سامنے آنے کے بعد صورتحال مزید واضح ہوگی۔شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں گھبرانے کے بجائے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیرضروری افواہوں پر یقین نہ کریں۔