لورالائی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس

لورالائی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع لورالائی اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز لورالائی سے 31 کلومیٹر مشرق میں واقع تھا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں