سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا

مقبوضہ خیبرپختونخواہ، سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے علاقہ میں خوف و ہراس کی فضا پھیل گئی ہے۔

 زلزلہ کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی ہے اور زیر زمین گہرائی 61 کلومیٹر تھی۔ زلزلہ کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا گیا ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق زلزلے کے بعد لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے محفوظ مقامات کی طرف روانہ ہوگئے۔ ابھی تک کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے، تاہم مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے الرٹ ہیں اور صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، زلزلہ کا مرکز اور شدت علاقہ میں سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے، اور ممکنہ طور پر مزید آفٹر شاکس کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ محتاط رہیں اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔