خوشاب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس

خوشاب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس

خوشاب شہر اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلے کے جھٹکے چند سیکنڈ تک محسوس کیے گئے، جس پر لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کی شدت درمیانی نوعیت کی تھی، تاہم تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے کے فوراً بعد ریسکیو سمیت متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ حساس عمارتوں کا معائنہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں۔