سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس

ویب ڈیسک: سوات کے مرکزی علاقے مینگورہ سمیت گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی۔ اس کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن، افغانستان میں تھا، اور زلزلے کی گہرائی 156 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔ جھٹکوں کی وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، اور لوگ گھروں اور عمارتوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق، زلزلے کے جھٹکے چند سیکنڈز تک جاری رہے، تاہم کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ماہرین کے مطابق زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے: یوریشین، انڈین، اور اریبئین پلیٹس۔ زیر زمین حرارت جمع ہونے کے باعث یہ پلیٹس سرکنے لگتی ہیں، جس کی وجہ سے زمین ہلتی ہے اور یہ کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے۔ زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں طرف پھیلتی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ علاقے جہاں ایک مرتبہ بڑا زلزلہ آ چکا ہو، وہاں دوبارہ بھی بڑے زلزلے آ سکتے ہیں۔