نیتن یاہو کی دیوار گریہ پر خصوصی دعائیں، پرچی لکھ کر رکھی

تل ابیب (آئی این پی )اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے یہودیوں کے مقدس ترین مقام دیوار گریہ پر خصوصی دعائیں کیں۔اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے گذشتہ روز اسرائیلی شہریوں کی حفاظت کے لیے دعائیں کیں اور یہودی مذہبی روایات کے مطابق دعائوں کی پرچی لکھ کر دیوار گریہ میں رکھی۔رپورٹس کے مطابق یہودی عقائد کے مطابق یہ دعا کی قبولیت کا طریقہ ہے، کاغذ پر دعا لکھ کر دیوار گریہ میں چسپاں (رکھنے )  سے دعائیں قبول ہوتی ہیں۔