27 ویں شب، ملک بھر کی مساجد میں خصوصی عبادات، دعائیں

 فرزندان اسلام اللہ تعالی کے حضور سجدہ ریز رہے، ،قرآن پاک کی تلاوت کا اہتمام
اسلام آباد،لاہور(آئی این پی ) ہزار مہینوں سے افضل، قدر و منزلت اور خیرو برکت والی رات ستائیسویں شب پر ملک بھر کی مساجد میں خصوصی عبادات اور محافل نعت کا اہتمام کیا گیا۔بخشش و مغفرت والی رات میں امت مسلمہ، عالم اسلام اور پاکستان کی سلامتی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، فرزندان اسلام اللہ تعالی کے حضور سجدہ ریز رہے، نوافل کی ادائیگی اور قرآن پاک کی تلاوت و دیگر عبادات  کا اہتمام کیا گیا ۔واضح رہے کہ لیل القدر رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں سے ایک نہایت ہی بابرکت رات ہے جسے شب قدر اور برکت والی رات کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔  طاق راتوں کی تعداد 5 ہے جن میں سے کوئی بھی رات لیل القدر ہوسکتی ہے اور اس شب کو تلاش کرنے کا حکم دیا گیا ہے