لاہور (کرائم رپورٹر) جنرل ہسپتال شعبہ ایمرجنسی میں عید الضحیٰ کی 4 تعطیلات کے دوران 10033 مریضوں کو بلا تعطل اور بغیر پرچی فیس بہترین مفت طبی سہولیات فراہم کی گئیں جبکہ 2047ایکسرے ، 621الٹراساو?نڈ اور 513مریضوں کے سی ٹی سکین ہوئے۔پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق افضل اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فریاد حسین نے کہا مریضوں کو برقت طبی سہولیات پہنچانے کیلئے ہیلتھ پروفیشنلز الرٹ اور مستقبل میں بھی اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔