مشرق وسطی کے امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف کی نیتن یاہو سے ملاقات

یروشلم  (آئی این پی)مشرق وسطی کے امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اسرائیل پہنچ گئے، اس موقع پر ان کی مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات ہوئی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماں کے درمیان ملاقات میں غزہ جنگ بندی اور غزہ میں انسانی بحران پر بات چیت ہوئی۔