موجودہ حالات میں نماز استسقا کی ادائیگی ضروری ہے، چیف خطیب
پشاور (آئی این پی )پشاور اور گرد و نواح میں طویل خشک سالی کیوجہ سے نماز استسقا کا اہتمام کیا گیا ۔پشاورکے جناح پارک میں باران رحمت کے لئے نماز استسقا ادا کی گئی۔ امامت چیف خطیب خیبرپختونخوا مولانا طیب قریشی نے کی۔ نماز استسقا میں بارش کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔مولانا طیب قریشی نے کہا کہ موسمیات والے جو باتیں کررہے ہیں وہ قابل تشویش ہیں۔ موسمی تبدیلی کے اثرات کو دیکھ کر ڈر جاتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور پاکستان میں سیاسی انتشار ہے، موجودہ حالات میں نماز استسقا کی ادائیگی ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملکی بدامنی کے لئے خصوصی دعائوں کی ضرورت ہے۔