پنجاب میں مون سون بارشوں سے 22 افراد جاں بحق، 183 زخمی: پی ڈی ایم اے

پنجاب میں مون سون بارشوں سے 22 افراد جاں بحق، 183 زخمی: پی ڈی ایم اے

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عمر عباس نے بتایا ہے کہ پنجاب بھر میں حالیہ مون سون بارشوں کے دوران پیش آنے والے مختلف حادثات میں 22 افراد جاں بحق جبکہ 183 زخمی ہوئے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بار سب سے زیادہ بارش گوجرانوالہ اور راولپنڈی ڈویژن میں ریکارڈ کی گئی، جبکہ دریائے راوی اور دریائے ستلج میں پانی کی صورتحال معمول کے مطابق ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق شیخوپورہ میں ایک حفاظتی بند میں شگاف پڑا تھا جسے فوری طور پر بند کر دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت نئی مشینری حاصل کی گئی ہے اور گزشتہ سال کے مقابلے میں اس بار تین گنا کم پانی جمع ہوا ہے۔عمر عباس نے مزید بتایا کہ مون سون سے قبل بڑے نالوں کی صفائی مکمل کر لی گئی تھی، بجلی کے پرانے نظام کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ دریاؤں کے بیڈ سے تجاوزات ہٹا کر مختلف مقامات پر حفاظتی بند بھی تعمیر کیے جا رہے ہیں۔