بلوچستان میں مون سون بارشوں کے باعث 16 افراد جاں بحق، 8 زخمی: پی ڈی ایم اے رپورٹ

بلوچستان میں مون سون بارشوں کے باعث 16 افراد جاں بحق، 8 زخمی: پی ڈی ایم اے رپورٹ

بلوچستان میں مون سون سیزن کے دوران بارشوں، سیلابی ریلوں، دیوار گرنے اور آسمانی بجلی گرنے جیسے مختلف حادثات میں 16 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 7 بچے، 5 مرد اور 4 خواتین شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں کے نتیجے میں 11 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں جبکہ 55 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ قلعہ سیف اللّٰہ اور زیارت کے علاقوں میں بارشوں کے باعث چار سرکاری عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔مزید یہ کہ مون سون کے دوران مختلف اضلاع میں فصلیں اور سولر پینلز بھی متاثر ہوئے، جس سے مقامی افراد کی روزمرہ زندگی اور زرعی پیداوار پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے نے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔