پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل جو روٹ عبوری کپتان بننے کے مضبوط امیدوار

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل جو روٹ عبوری کپتان بننے کے مضبوط امیدوار

پاکستان کے خلاف آئندہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت اور کوچنگ کے حوالے سے صورتحال تاحال غیر یقینی ہے۔

 برطانوی میڈیا کے مطابق تجربہ کار بلے باز جو روٹ عبوری ٹیسٹ کپتان جبکہ مارکس ٹریسکوتھک عارضی ہیڈ کوچ بننے کے مضبوط امیدوار ہیں، تاہم انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ECB) نے ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں کیا۔رپورٹس کے مطابق ای سی بی کے منیجنگ ڈائریکٹر روب کی مستقل ٹیسٹ ہیڈ کوچ کی تلاش میں مختلف امیدواروں، جن میں اسٹیفن فلیمنگ، جوناتھن ٹروٹ، رچرڈ ڈاسن اور ٹام موڈی شامل ہیں، سے رابطے کر رہے ہیں۔ موجودہ ذمہ داریوں کے باعث مستقل کوچ کی تقرری میں تاخیر کا امکان ہے۔ادھر 35 سالہ جو روٹ عبوری کپتانی کے لیے مضبوط ترین امیدوار سمجھے جا رہے ہیں، جبکہ ہیری بروک کو مستقبل کے مستقل ٹیسٹ کپتان کے طور پر بھی زیر غور لایا جا رہا ہے۔ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 19 اگست کو ہیڈنگلے میں ہوگا۔