جو روٹ اور ہیری بروک کے کمالات، بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ریکارڈز کی بارش

جو روٹ اور ہیری بروک کے کمالات، بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ریکارڈز کی بارش

لندن: اوول ٹیسٹ میں انگلینڈ کے تجربہ کار بیٹر جو روٹ اور نوجوان اسٹار ہیری بروک نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے متعدد عالمی ریکارڈ توڑ ڈالے۔

جو روٹ کے ریکارڈز:
بھارت کے خلاف پانچویں ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 105 رنز کی اننگز کھیل کر جو روٹ نے ہوم گراؤنڈ پر 24 ویں ٹیسٹ سنچری مکمل کی۔اس کے ساتھ انہوں نے رکی پونٹنگ، جیک کیلس اور مہیلا جے وردھنے (23، 23 سنچریاں) کو پیچھے چھوڑ دیا۔روٹ نے بھارت کے خلاف اپنی 13 ویں سنچری بنائی، جس سے انہوں نے جیک ہوبز کا ایک ٹیم کے خلاف سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ (12) بھی توڑ دیا۔مسلسل تیسرے ٹیسٹ میں سنچری بنا کر وہ بھارت کے خلاف اپنی شاندار فارم برقرار رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے چوتھی اننگز میں ففٹی اسکور کر کے چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ 50+ اسکورز (13) کا ریکارڈ برابر کیا، جو شیونارائن چندرپال، گریم اسمتھ اور کرس گیل کے پاس تھا۔
ہیری بروک کا کارنامہ:
صرف 50 اننگز میں 10 ٹیسٹ سنچریاں بنا کر گزشتہ 70 سال میں کم ترین اننگز میں یہ سنگ میل عبور کرنے والے بیٹر بن گئے۔اوول ٹیسٹ میں 91 گیندوں پر سنچری بنا کر چوتھی اننگز کی ساتویں تیز ترین سنچری داغی۔
سیریز کے ریکارڈز:
21 انفرادی سنچریاں: کسی بھی ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ سنچریوں کا مشترکہ ریکارڈ (ویسٹ انڈیز بمقابلہ آسٹریلیا، 1955 کے برابر)۔9 بیٹرز کے 400+ رنز: کسی بھی ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ۔19 سنچری پارٹنرشپس: ٹیسٹ کرکٹ میں کسی سیریز میں سب سے زیادہ کا برابر ریکارڈ۔اوول میں انگلینڈ نے اپنی 100 ویں سنچری مکمل کی، یہ لارڈز کے بعد انگلینڈ کا دوسرا گراؤنڈ ہے جہاں یہ سنگ میل حاصل ہوا۔