جو روٹ ایک بار پھر انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بننے کے مضبوط امیدوار

جو روٹ ایک بار پھر انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بننے کے مضبوط امیدوار

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کے اسٹار بلے باز جو روٹ کو ایک بار پھر ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپے جانے کا امکان ہے۔

 رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بین اسٹوکس کی متوقع ریٹائرمنٹ کے بعد جو روٹ کپتانی سنبھال سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق اگر یہ فیصلہ کیا جاتا ہے تو جو روٹ پاکستان کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز سے بطور کپتان اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، جبکہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ کم از کم اگلے سال ہونے والی ایشز سیریز تک ٹیم کی قیادت کرتے رہیں گے۔دوسری جانب سابق انگلش اوپنر مارکس ٹریسکوتھک کو انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیے جانے کی توقع ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں وہ عبوری ہیڈ کوچ کے فرائض انجام دے سکتے ہیں۔تاہم، انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے ان تقرریوں کے حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔