لاہور کے علاقے رائے ونڈ میں ایک شہری پر تشدد کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی، جس میں ملزمان کو ڈنڈوں اور اسلحے کے زور پر ایک شخص کو تشدد کا نشانہ بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس کے مطابق وسیم سمیت سات ملزمان نے شہری پر حملہ کیا۔ مدعی ندیم سرور کا مؤقف ہے کہ ملزمان نے حویلی سے جانور لے جانے سے روکنے پر ان کے ملازم طفیل کو تشدد کا نشانہ بنایا۔واقعے کے بعد رائے ونڈ پولیس نے حویلی کے مالک ندیم سرور کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم سبحان کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔