مصطفی آباد: پٹرول ڈلوانے کے تنازع پر شہری پر تشدد، ویڈیو منظرعام پر

مصطفی آباد: پٹرول ڈلوانے کے تنازع پر شہری پر تشدد، ویڈیو منظرعام پر

مصطفی آباد میں پٹرول پہلے ڈلوانے کے تنازع پر شہری پر تشدد کی ویڈیو سامنے آ گئی۔

 پٹرول پمپ پر دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کے دوران نامعلوم افراد نے 30 سالہ نعمان پر حملہ کیا، جسے شدید زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق شہری کے سر پر اینٹ لگنے سے گہری چوٹ آئی اور اس کی حالت تشویشناک ہے۔پٹرول پمپ ملازمین نے بیچ بچاؤ کی کوشش کی جبکہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت شروع کر دی ہے۔