ڈولفن سکواڈ کا ٹارگٹڈ آپریشن، 137 مطلوب ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں اشتہاریوں، عادی ملزمان اور عدالتی مفروران کے خلاف ڈولفن سکواڈ کا اسپیشل ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران کارروائیوں میں 13 اشتہاریوں سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب 137 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ایس پی ڈولفن بلال احمد نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے، جبکہ کارروائیوں کے دوران 86 ریکارڈ یافتہ اور 28 عادی مجرمان کو بھی حراست میں لیا گیا۔ مختلف زیرِ سماعت مقدمات میں مطلوب 10 عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس پی ڈولفن بلال احمد کے مطابق شہر میں امن و امان کے قیام کے لیے ڈولفن سکواڈ ہمہ وقت الرٹ ہے اور اشتہاریوں، عادی ملزمان اور عدالتی مفروران کے خلاف اسپیشل ٹارگٹڈ آپریشن آئندہ بھی جاری رہے گا۔