31 اشتہاری 96 ریکارڈ یافتہ،68 عادی مجرم ،39عدالتی مفرور پکڑے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں اشتہاریوں، عادی مجرمان اور عدالتی مفروران کے خلاف ڈولفن فورس کا سپیشل ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے ترجمان ڈولفن کے مطابق گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 234 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہیایس پی ڈولفن اختر نواز نے بتایا کہ گرفتار افراد میں 31 اشتہاری ملزمان جبکہ مختلف مقدمات میں مطلوب 96 ریکارڈ یافتہ اور 68 عادی مجرمان شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، مختلف زیرِ سماعت مقدمات میں مفرور 39 عدالتی ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیا گرفتار ملزمان پر سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں جن میں ڈکیتی، چوری، راہزنی اور دیگر جرائم شامل ہیں تمام گرفتار افراد کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہے شہر میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے ڈولفن فورس ہمہ وقت الرٹ ہے، جبکہ اشتہاریوں اور عادی ملزمان کے خلاف اسپیشل آپریشن آئندہ دنوں میں بھی جاری رہے گا۔