گرفتار ملزمان میں نیاز، شریف، رمضان، عرفان، خرم سمیت دیگر شامل
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کے خلاف ڈولفن سکواڈ کی ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں راوی روڈ، ڈیفنس، کاہنہ، شیرا کوٹ اور دیگر مقامات پر کی گئی کارروائیوں کے دوران 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیاایس پی ڈولفن اختر نواز کے مطابق گرفتار ملزمان میں نیاز، شریف، رمضان، عرفان، خرم سمیت دیگر شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے 5 پستول، 2 رائفلیں، درجنوں گولیاں اور میگزینز برآمد کیے گئے، جنہیں قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہیایس پی ڈولفن اختر نواز نے کہا کہ ڈولفن سکواڈ شہر میں مکمل امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایسے اقدامات جاری رکھے گا۔