ڈولفن سکواڈ ، 60مقدمات میں مطلوب ملزم گرفتار

مانگا منڈی میں سنیپ چیکنگ کے دوران ریکارڈ یافتہ ملزم پکڑا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر) مانگا منڈی میں ڈولفن سکواڈ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 60 وارداتوں میں ملوث ریکارڈ یافتہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزم اظہر شاہ کو سنیپ چیکنگ کے دوران مشکوک جان کر حراست میں لیا گیا۔ ابتدائی جانچ پڑتال میں انکشاف ہوا کہ ملزم اظہر شاہ کے خلاف ڈکیتی، چوری اور دیگر جرائم کے 60 سے زائد مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہیں۔ ڈولفن سکواڈ نے قانونی کارروائی کے لیے ملزم کو مانگا منڈی پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے تاکہ اس کے دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جا سکے