فیصل آباد(آ ئی این پی)فیصل آبادجرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔ تھانہ غلام محمد آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ بازی اور آتش بازی کا بھاری مقدار میں سامان برآمد کر لیا۔ترجمان فیصل آباد پولیس کے مطابق پولیس نے ملزمان عدیل، ابرار اور حسن کے قبضے سے آتش بازی کا سامان، سینکڑوں پتنگیں اور کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد کیں۔ایس ایچ او تھانہ غلام محمد آباد یوسف سپرا نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔سی پی او فیصل آباد کا پیغام: قانون شکنی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی جاری رہے گی۔