عبدالکریم نے پولیس ملازمین کے مسائل سن کر فوری ریلیف کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایات دیں
لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی، جہاں آئی جی پنجاب نے ان کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔ کانسٹیبل شان حیدر اور محمد کاشف کی پروموشن سے متعلق درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو معاملہ زیر غور لانے کی ہدایت کی گئی، جبکہ لیڈی سینئر کلرک شازیہ رفیق کی سرکاری رہائش کی مرمت کے لیے اے آئی جی ڈویلپمنٹ کو ریلیف فراہم کرنے کا حکم دیا گیا۔ ریٹائرڈ لیڈی انسپکٹر زبیدہ خانم کی قانونی کارروائی سے متعلق درخواست پر ڈی پی او شیخوپورہ کو ضروری کارروائی کی ہدایت کی گئی، جبکہ انسپکٹر بابر کی محکمانہ کارروائی کے معاملے پر ایڈیشنل آئی جی آر ایم پی کو کیس زیر غور لانے کا حکم دیا گیا۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی ضروری احکامات جاری کیے۔